پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، متحدہ عرب امارات کی کرنسی مسلسل تیسرے روز سستی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مزید 25 پیسے کی کمی دیکھی گئی، تین روز میں درہم 80 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 76.19 روپے سے کم ہوکر 75.94 روپے پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.12 کے بجائے 13.16 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں یو اے ای درہم 2 پیسے کی معمولی کمی کمی سے 22.56 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.89 ٹکے پر برقرار ہے۔
امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے کمی سے 279.51 روپے پر آگیا۔