جنوری 2023 میں بجلی کے بلیک آوٹ کے معاملے پر نیپرا نے بجلی کی 3 پیدواری کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرانے ابتدائی طور پر غیر تسلی بخش جواب کے بعد شوکاز جاری کرنےکا فیصلہ کر لیاہے ، جنوری 2023 کی صبح8 بجےملک بھر میں بجلی بند ہوئی جو رات گئے تک بحال نہ ہو سکی، نیپرا نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ، نیپرا نے 450 میگاواٹ روزے پاور پراجیکٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ، نیپرا نے 134 میگاواٹ صبا پاور پلانٹ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیپرا نے تینوں پاور جنریشن کمپنیوں سے وضاحت مانگی تھی۔