کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،جہاں 100انڈیکس 50 پوائنٹس بڑھ کر82 ہزار 125 پوائنٹس پرٹریڈکررہاہے
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر چار پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر آ گیا ہے۔