لاہورکے علاقے شاہدرہ میں سوتیلی ماں نےبیٹی پر بدترین تشدد کر دیا پولیس نے متاثرہ بچی کو اسپتال منتقل کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلی ماں کے تشدد سے نو سالہ مریم شدید زخمی ہوگئی ہے سوتیلی والدہ تشدد کے بعد فرار ہو گئی ہیں مریم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچی کی حقیقی والدہ عمرہ کی ادائیگی پر جانے سے قبل بیٹی کوسوتیلی ماں کےحوالے کرگئی تھی عمرہ کی ادائیگی سے واپس آئی تو پتہ چلا اسکی بیٹی اسپتال ہے جسے شہنازنےتشددکا نشانہ بنایا ۔
پولیس نے سوتیلی والدہ کےخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔