سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وائلڈ لائف منیجمنٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا۔
بھاری مشینری کی مدد سے مسمار ہوتی یہ عمارت2006 سے مارگلہ ہلز پرقائم مونال ریسٹورنٹ کی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر اس عمارت کو گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔۔یوں اس کا 18 سالہ سفر اختتام کو پہنچا۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پہلے ہی روز عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ منہدم کردیا۔۔ترجمان وائلڈ لائف بورڈ کے مطابق جنگل میں اس منگل سے جنگلی حیات شدید متاثرہورہی تھیں۔
ترجمان وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ عمر بلال کا کہنا ہے کہ یہاں پر ایک سروے کنڈکٹ کرنا ہے سروے کے بعد یہاں پر آرکیٹیکٹ ڈیزائن کیا جاۓ گا۔ مارگلہ ویو پوائنٹ بنے گا یہاں پر انفارمیشن سنٹر بنایا جائے گا اور اس سنٹر میں یونیورسٹیز اسٹوڈنٹ آکر اپنی ریسرچ کنڈکٹ کر سکیں گے۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کے اس خوبصورت مقام کو واپس اصلی حالت میں لوٹا کر قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو تحفظ دیں گے۔