پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں شوگر ملز کے قرضوں کی ادائیگی میں 31 دسمبر تک توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملز 3 ماہ میں 12 ماہ کی چینی تیار کرتی ہیں، ملز کو گنے کی ترسیل کے 15 دن کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں،30 ستمبر 2024 تک 200 ارب روپے کے بقایا جات کلیئر کرنا ممکن نہیں۔
مراسلے میں لکھا گیا کہ انڈسٹری کو اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت سے بقایا جات کی ادائیگی ممکن ہوگی ۔
فالتو اسٹاک کی وجہ سے آئندہ کرشنگ سیزن شروع کرنا مشکل ہوگا، شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے مسائل کم ہوں گے جس سے کاشتکاروں اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔