مودی حکومت کا مسلمانوں کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آگیا۔ وقف ایکٹ میں چالیس ترامیم کی منظوری کا اعلان کردیا۔
وقف ایکٹ کے تحت صاحب استطاعت مسلمان اپنی جائیدادیں خیرات کے طور پر وقف کرتے ہیں، حال ہی میں بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے وقف ترمیمی بل 2024 کو جلد منظور کرنے کا اعلان کیا۔
بل کی مخالفت میں اپوزیشن، انسانی حقوق تنظیموں اور مسلم رہنماؤں نے شدید ردعمل دیا ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قاسم رسول نے بل کو مسلمانوں کی جائیدادیں ہڑپنے کی سازش قرار دیا۔ امیر جماعت اسلامی ہند نے کہا یہ ترامیم مسلمانوں کی وقف املاک کو حکومت کے کنٹرول میں لانے کی کوشش ہے۔