وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کے ورچوئل اجلاس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کا ورچوئل اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریونیو آٹومیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پانچ اکثریتی آزاد ڈائریکٹرز اور چار ایکس آفیشو ممبران کی سفارش کی گئی، جنہیں نجی شعبے سے منتخب کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان ناموں کی منظوری پیشہ ورانہ تعلیم، قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نیا بورڈ پاکستان ریونیو آٹومیشن کی بہتر نگرانی اور انتظامی امور کو پیشہ ورانہ انداز میں چلانے میں معاون ثابت ہوگا۔