لاہور پولیس نے پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے ملحقہ روڈ پر متعدد پریزنرز وینز کھڑی کردیں۔
تحریک انصاف کے جلسہ گاہ سے کچھ فاصلے پر دس پرینرز وین رنگ روڈ پر کھڑی کر دی گئیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان متاثر کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے مطلوب ملزمان کی جلسے میں شرکت کے امکانات موجود ہیں، مطلوب ملزمان کی شناخت کے لیے کیمرے بھی نصب کردی گئی، ملزمان کی گرفتاری کی صورت میں قیدیوں کی وین کا استعمال کیا جائے گا۔