پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی نظر بندیاں کالعدم قرار دلوانے کیلئے ہائیکورٹ میں رٹ درخواست دائر کردی گئی۔
لاہورجلسہ سےقبل تمام نظربندیاں کالعدم قرار دینےکیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،متفرق درخواست سابق ایم پی اے زنیب عمیر کی جانب سے دائر کی گی،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب بھرمیں پی ٹی آئی کارکنوں و رہنماؤں کی نظربندیوں کے احکامات جاری ہوئے،نظربندیوں کےاحکامات قانون اورآئین کےمنافی ہیں۔
استدعا کی گئی کہ عدالت فوری نظربندیوں کےاحکامات کوکالعدم قرار دے کر نظربندتمام افرادکی رہائی کا حکم دے۔