وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کو 4 رکنی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
وزیر اعظم نے 4 رکنی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات قائم کردی ہے جس کا چیئرمین وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کو مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ کمیٹی میں وزیر تجارت ، وزیر صنعت اور وزیر مملکت خزانہ شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کو 25 دسمبر تک اصلاحات کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
کمیٹی ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے کی سفارشات اور مجموعی اصلاحات پر فاسٹ ٹریک پر عملدرآمد کیلئے پالیسی تیار کرے گی جبکہ کمیٹی آسان کاروبار ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق تجاویز دے گی۔
کمیٹی اصلاحات کیلئے شعبوں کی نشاندہی کی ابتدائی فہرست تیار کرے گی۔
کمیٹی کو لیگل رجسٹری کے قیام کی مانیٹرنگ کا ٹاسک بھی سونپا گیا ہے۔