کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اتار چڑھاؤ کے بعد رفتار پکڑ لی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد بحال ہوگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 801 پوائنٹس بڑھ کر 82261 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔
دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت سے منفی زون میں آگئی ،ہنڈریڈ انڈیکس 50 پوائنٹس گر کر 81409 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تاریخ کی دوسری بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا۔
تاریخ میں پہلی باراسٹاک مارکیٹ نےدوران ٹریڈنگ 82 ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکیا، آج 1500 پوائنٹس کی نمایاں تیزی کے ساتھ اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اٹھویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے،انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا ہے