دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرسک شپنگ لائن نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا پارٹنر مقرر کردیا ہے اور مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
سیکیور لاجسٹک اور مرسک کے مابین بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے ، سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مرسک کو خدمت فراہم کرے گی، پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ہے۔
مرسک کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے، وفاقی کابینہ مرسک کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔