مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،صدرکی ملاقات کامطلب ہوتاہےمعاملات فائنل ہوگئے، حکومتی اتحاد کے نمبرز 213ہیں ،یہ نمبرزمولانافضل الرحمان کےبغیرپورےنہیں تھے۔
سماء ٹی وی کے معروف پروگرام ریڈ لائن ود طلعت حسین میں گفتگو کرتے ہوئے مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمارےپاس مطلوبہ نمبرزکبھی بھی نہیں تھے،ہماری ایک ٹیم مولانافضل الرحمان سےمل رہی تھی،مولانافضل الرحمان حمایت کرتے تو ہمارے نمبرز پورےہوتے۔
مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم،صدرکی ملاقات کامطلب ہوتاہےمعاملات فائنل ہوگئے،ہمیں اندازہ تھافضل الرحمان ساتھ ہیں تونمبرزپورےہوجائیں گے،اتوارکی شام یاہفتہ کومولانافضل الرحمان نےکہا مسودہ دکھائیں،اُس وقت سب کو اندازہ ہوا کہ فضل الرحمان سےبات فائنل نہیں ہوئی۔
راناثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ مشاورت سےآئینی ترمیم ہوتی ہےتواس کی بات ہی اورہے،نوازشریف کواُس وقت بلایا گیا ہوگا کہ جب سمجھاگیافائنل ووٹنگ ہونی ہے،تہہ میں جائیں گےتوجوصاحبان گفتگو کر رہے تھے تو ان میں سے کسی ایک پربات آئے گی،پیپلزپارٹی کی قیادت کوآئینی ترمیم پرآن بورڈہوناچاہیےتھااورآن بورڈ ہوں گے۔
مشیروزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ن لیگ یاحکومت کسی معاملےپرجارہی ہواورنوازشریف کواعتمادمیں نہ لیاہو،یہ نہیں معلوم کہ مذاکراتی ٹیم اورفضل الرحمان میں جوچیزیں شیئرہوئیں وہ کیاتھیں،نوازشریف کےساتھ آئینی ترامیم پربات چیت ہوئی ہوگی۔