روسی نائب وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈ کواٹرز میں ملاقات کی ، جس دوران باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اورمشترکہ مفادات کےامورپربھی بات چیت کی گئی ، آڑمی چیف نے روس کیساتھ روایتی دفاعی تعلقات کی مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا ۔
روسی نائب وزیراعظم نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردارکوسراہا اور کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ دونوں رہنماؤں کاوسیع ترسیکیورٹی اوردفاعی تعاون کوفروغ دینےکاعزم کا اظہار کیا ۔