روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پر پہنچ گئے ہیں اور پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تجارت،معاشی اورثقافتی تعلقات کےفروغ کیلئےپُرعزم ہیں،آج کی ملاقات میں معاشی تعاون سمیت مختلف امورپربات چیت ہوئی۔
روس کے نائب وزیراعظم کا کہناتھا کہ ملاقات میں تجارت،توانائی،تعلیم اورعوامی روابط میں اضافےسمیت دیگرامورپربات چیت ہو ئی ہے ، معیشت اورفوڈسیکیورٹی سمیت دیگرامورپرتعاون بڑھانےپراتفاق ہوا کیا گیا ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات میں ایس سی اوسربراہی اجلاس سےمتعلق اور پاکستان کےساتھ 5ممالک کےمعاشی امور اور فری ٹریڈ معاہدوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی نائب وزیراعظم کووفدکےساتھ اسلام آبادآمدپرخوش آمدیدکہتےہیں،دونوں ممالک کے دوطرفہ اوربرابری کےتعلقات چاہتےہیں،پاکستان دونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات بڑھانےکاخواہاں ہے،روس کےساتھ تعلقات کافروغ خارجہ پالیسی کاجزوہے، روس کےساتھ باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالرتک بڑھ گیا،دونوں ممالک کےتجارتی اورمعاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئندہے،آج کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پر بات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کےحوالےسےبھی بات ہوئی،افغانستان میں امن اوراستحکام کیلئےمشترکہ کوششیں جاری رکھنےپراتفاق کیا گیا ،روس فلسطین میں بربریت کےخاتمےکیلئےکردارجاری رکھےگا،پاکستان روس کےساتھ تعلقات کےفروغ میں اضافےکیلئےپُرعزم ہے۔