کامن ویلتھ ایوارڈ یافتہ اور فوربز انڈر تھرٹی رینکنگ میں شامل پہلے پاکستانی سوشل انٹرپرینیور ’زین اشرف مغل ‘ کو مالدیپ میں ہونے والی تقریب کے دوران ’ عالمی اسلامی فنانس ایوارڈ 2024 سے نواز دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زین اشرف مغل نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کرتے ہوئے ایک اور اعزاز حاصل کیا ، انہیں مالدیپ میں گائفا ایوارڈ دو ہزار چوبیس سے نواز دیا گیاہے ۔
زین اشرف کو چھ ہزار بچوں کو سکول بھجوانے اور تین ہزار افراد کو انٹرپرینیور بنانے پر ایوارڈ دیا گیا۔ زین اشرف کے فلاحی ادارے نے سیڈ آؤٹ کے ذریعے 6 ہزار بچوں کو سکول بھجوایا ، خواجہ سرا، اقلیتی برادری سمیت 3 ہزار افراد کے لیے کاروبار قائم کیے ۔
یاد رہے کہ گائفا ایوارڈ 2020 میں صدر پاکستان کو بھی دیا جاچکا ہے ۔سینیگال، قازقستان کے صدر، انڈونیشیا کے نائب وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات کو بھی یہ ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔