رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 14 اعشاریہ چار دو فیصد کا اضافہ۔ جولائی سے اگست کے دوران برآمدات کا حجم پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق غذائی اشیاء کی ایکسپورٹ 42 اعشاریہ تین نو فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہیں۔ چاول، پھل، سبزیوں، تمباکو، چینی، گوشت اور دیگر اشیاء کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔
ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.37 فیصد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی، سوتی کپڑے، ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، ٹاولز کی ایکسپورٹ بڑھی، سلک، سنتھیٹک ٹیکسٹائل، ترپال، ٹینٹ کی برآمد میں بھی اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کوئلے سمیت پیٹرول گروپ کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا، لیدر گلوز، فٹ ویئر، کٹلری، کیمیکلز، پلاسٹک مٹیریل، ادویات کی برآمدات بڑھ گئیں، انجینئرنگ گڈز، الیکٹرک پنکھوں، ٹرانسپورٹ کے سامان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔
دو ماہ میں آٹو پارٹس، قیمتی پتھروں، جیولری کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا، سیمنٹ، فرنیچر، کینوس فٹ ویئر، لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں کمی آئی، مچھلی، خشک میوہ جات، سوتی دھاگے، خام کپاس، کارپیٹس کی ایکسپورٹس بھی گرگئی۔