ائیر پورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی اورپشاور ائیر پورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ اور بحرین جانے والے مسافروں سےساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ۔
کراچی ائیرپورٹ پرجدہ جانے والےمسافر سلام اللہ سے دو کلو چھ سو باون گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، مسافر نے منشیات صابن کی ٹکیوں میں چھپا رکھی تھی،پشاور سے بحرین جانے والے مسافر عاطف نے سات سو گرام آئس ہیروئن اپنے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔
اے ایس ایف عملے نےدونوں مسافروں کے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کی،ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔