طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گرفتار شوٹرز نے دوران تفتیش امیرمعصب کی پشت پناہی کا انکشاف کردیا۔
پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم نے کہا کہ جاوید بٹ کا قتل امیرمعصب کے کہنے پر کیا ہے، امیر معصب شوٹرز سے رابطے میں تھا۔ ملاقات عارف نامی سابق ملازم نے کروائی۔ قتل کےعوض5 لاکھ روپے سپاری اور دو قمیتی گھروں میں سودا طے پایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے رابطے میں تھے، دونوں شوٹرز الیاس اور اظہر کی امیر معصب سے ملاقات عارف نے کروائی، عارف پتوکی کا رہائشی اور امیر معصب کا سابقہ ملازم ہے، پولیس شریک ملزم عارف کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق امیر معصب منصوبہ بندی کے تحت جاوید بٹ کی قتل سے چھ روز قبل بیرون ملک فرار ہوا، دونوں شوٹرز قتل سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے۔
واضح رہے کہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کو ساتھی سمیت آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے خیبرپختونخوا گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق جاوید بٹ کے قتل کی تفتیش میں کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے شوٹر کی نشاندہی اور شناخت عمل میں لائی گئی جس کے بعد گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا میں کارروائی کی گئی- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قاتل شوٹر اظہر کو ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔