پنجاب کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ اجلاس تین میگا پراجیکٹس، اپنی چھت اپناگھر، چیف منسٹر گرین ٹریکٹر اور چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر سزائیں اور جرمانہ بھی بڑھا دیا۔ صوبے کی پہلی پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دیدی۔ پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹرمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کیلئے ایم ڈی کیٹ پالیسی کی منظوری بھی دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزراء کو ہاؤس لون کی پہلی قسط خود لوگوں کے گھر جاکر دینے کی ہدایت کردی، پنجاب کابینہ نے چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
اجلاس میں پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈکی کاپی پرہاؤسنگ لون کی منظوری دی گئی،15 لاکھ روپے قرض لینے والےکو9سال میں 14ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرلوننگ سکیم ریوالونگ فنڈ میں تبدیل کردیا گیا۔ قرضہ پرعوام سے کوئی اضافی چارجزنہیں لیے جائیں گے۔ کابینہ نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے یونیفارم فرنٹ ڈیزائن کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہاؤسنگ لون کیلئے سکرونٹی کا عمل آسان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،5سال میں پانچ لاکھ گھر بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کیلئے اپلائی کیسے کیا جائے؟
اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تین ماڈلز کی منظوری
پنجاب میں گرین ٹریکٹر پروگرام کے تحت 95 سو ٹریکٹر دینے کی منظوری دی گئی،50 ایکڑ تک اراضی مالکان کو ہرٹریکٹرپر 10 لاکھ سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی،20 ستمبر سے آغاز اور 20اکتوبر کوقرعہ اندازی کی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو30ہزارٹریکٹردینا چاہتے ہیں۔
کابینہ نے چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی بچوں کی زیرالتواء 12ہزار ہارٹ سرجری جلد کرنے کی ہدایت کردی جبکہ بچوں کے دماغی امراض کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات کا حکم دیدیا۔
اجلاس میں پنجاب آرمزآرڈیننس 1965میں ترمیم، جرم ناقابل ضمانت قرار دینے کی بھی منظوری دیدی گئی، غیرقانونی اسلحہ اور مینوفیکچرنگ وغیرہ پر سزا 3سے پانچ سال اور جرمانہ7لاکھ کردی گئی، کائٹ فلاننگ آرڈیننس 2001 کے تحت پتنگوں کا سامان بنانے، ترسیل پر بھی سزائیں مقرر کردی گئی، کائٹ فلاننگ آرڈیننس کے تحت پتنگ بازی پر2 سے5سال قید کی سزا اور جرمانہ ہوگا۔