ملک میں ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 26.5روپے اور ڈیزل 34روپے فی لیٹر سستا ہوا، مہنگائی کی شرح میں بھی نمایاں کمی اور شرح سود میں 2 فی صد کمی کر دی گئی ہے۔
اقتصادی ماہرین کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا زبردست خیر مقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی مزید کم ہوگی، معیشت کا پہیہ مزید تیز ہوگا، زراعت اور صنعت ترقی کرے گی۔ معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر سنگل ڈیجٹ میں آگیاور ملکی معیشت کا ٹیک آف کررہی ہے ، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہے ، حکومت کی مؤ ثر اقتصادی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہوگے ہیں ۔
پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چوہدری نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90 ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔