آئی پی پی صدر ووفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر تمام عالم اسلام کو محبوب خداکی ولادت باسعادت پردلی مبارکبادپیش کی ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے 12 ربیع الاول کےموقع پر پیٖغام میں کہا آج حقیقی خوشی کادن ہے،محبوب خدا کی تشریف آوری ہرمسلمان کیلئےباعث مسرت ہے،حضرت محمدﷺمحسن انسانیت ہیں،حضور پاکﷺکا اسوہ حسنہ سب کیلئےضابطہ حیات ہے۔
پیارےحضورپاکﷺدونوں جہانوں کیلئےرحمت بن کرتشریف لائے،آپ رسول پاکﷺسےمحبت ہماری عبادات کی روح ہے،رسول پاکﷺسےمحبت ہماری زندگیوں کا حقیقی تعارف ہے،رسول پاکﷺکی ولادت نعمت خداوندی،جتناشکراداکریں کم ہے،رسول پاکﷺخاتم النبین ہیں،ان سےمحبت ہمارےایمان کی بنیادہے،
رسول پاکﷺنے1400سال قبل ایساضابطہ حیات پیش کیا،جس کامتبادل نہیں،12ربیع الاول پرباہمی اتحاد،محبت اوراطاعت رسول کاعہدکرناچاہیے۔