انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس کا باقاعدہ کیلنڈر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ کے 25 ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا ایجنڈا شامل ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت قرض کی درخواست ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اقساط ملنا شروع ہوجائیں گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا جبکہ آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔