بلوچستان کے صحت افزا مقام زیارت میں شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کامیابی سے جاری ہے
14 ستمبرکو ٹورنامنٹ میں دو شاندار میچ کھیلے گئے، پہلا میچ کوئٹہ سٹی اور نصیرآبادڈویژن کے درمیان ہوا،کوئٹہ سٹی نے دلچسپ مقابلے کےبعد نصیرآباد کو صفر کےمقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔
مسلسل دومیچ جیت کرکوئٹہ سٹی نےگروپ بی سےسیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا،دوسرا میچ مکران ڈویژن اورکوئٹہ ڈویژن کے مابین ہوا، مکران ڈویژن نے یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے چار گول سے جیت حاصل کی۔
مکران ڈویژن نےگروپ اے سےسیمی فائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا،15 ستمبرکوٹورنامنٹ کے مزید دو دلچسپ میچز کھیلے گئے، پہلا میچ ٹائیگر رئیسانی اور لورالائی ڈویژن کے مابین ہوا۔
کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا امن و سلامتی کی علامت ہیں،کھیل اور کھلاڑی دونوں ملک کی ترقی کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔