حکومت پہلے مرحملے میں آئینی ترمیم پیش کرنے میں ناکام ہوئی اور آج بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر کر دیا گیاہے تاحال وقت سامنے نہیں آ سکا ہے لیکن جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز کے بعد آج بھی اہم سیاسی رہنماوں کی ملاقات متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم کےباعث سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائشگاہ سیاسی گرمیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ رات دیر تک ہونےوالی ملاقاتوں کے بعد آج بھی سربراہ جے یوآئی سے اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ جن میں آئینی ترمیم کے مسودے اور پارلیمانی امور سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔