لاہور جوڈیشل کالونی میں مسلح افراد کی جسٹس شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کےمطابق تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں واقع جوڈیشل کالونی میں چار ڈاکو رات گئےمرحوم جسٹس شریف حسین بخاری کے گھر داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے باورچی خانے کےدروازے سےاندر تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے،لیکن گھرمیں موجود افراد نے کلوز سرکٹ کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھ کر شورمچایا جس پر ملزمان فرار ہوگئے
مسلح ڈاکو تیس منٹ تک گھرکی حدود میں موجود رہے،پولیس نے اطلاع ملنے پر شواہد اکٹھے کرلیے پولیس کا دعوی ہےکہ فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
جوڈیشل کالونی میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج رہائش پذیر ہیں۔