کاروباری ہفتے کے آغاز پر امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جہاں انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 572 پوائنٹس بڑھ کر 79905 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔