اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے،جس کے بعد 100 انڈیکس 572 پوائنٹس بڑھ کر 79905 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،کمی کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر آگیا۔