مجوزہ آئینی ترامیم کے پیکج پر وزیراعظم شہبازشریف نےکال کی، اختر مینگل نے 2 ہزار مسنگ پرسنز کی فوری رہائی پر ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی( بی این پی )سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا۔
ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اخترمینگل سےآئینی ترمیم کی حمایت کرنےکی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ووٹ کی حمایت مانگنے پر سردار اختر مینگل نے 2ہزار لاپتا افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ دہرایا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹ میں 2 ارکان ہیں۔