قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گلگت بلتستان کی عوام کے لیے ضلع شگر میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا، فری لانسنگ ہب گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ضلح شگر میں قائم کیا گیا۔
سکول کے وائس پرنسپل محبوب علی نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکول کے طلبا کے لیے یہ فری لانسنگ ہب بنایا گیا جو کہ بہت خوش آئین ہے، یہ فری لانسنگ ہب بہت سے بچوں کے لیے روزگار کے موقع فراہم کرے گا۔
وائس پرنسپل نے کہا کہ ہم پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے شکر گزار ہیں، علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان اور ایس آئی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔