وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے اثرات سامنے آنے لگے۔
چین میں عالمی تجارتی کانفرنس میں پاکستان سے 150 کاروباری مندوبین شریک ہیں ۔وفاقی وزرا عبدالعلیم خان اور جام کمال خان نے کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے فضاء سازگار ہے اور چین سے صنعتوں کی منتقلی سے پاکستانی کاروباری برادری کو نمایاں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی نہایت حوصلہ افزا ہے۔
وفاقی وزیر جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے وزارت تجارت مکمل طور پر بزنس کمیونٹی کے ساتھ آن بورڈ ہے اور اس کانفرنس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔
بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے نے تجارتی وفود کی بھرپور میزبانی کی۔ وفاقی وزراء نے سفارتی عملے کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر شاباش دی۔