بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ایف آئی اے سائبر کرائم کے مقدمے میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کےسوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے 45 منٹ تفتیش کی، بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تفتیش کے بعد فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیم اڈیالہ جیل واپس روانہ ہوگئی ہے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیم نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سےدھمکی آمیزپوسٹ بارےسوالات کئے،سوالات کرنے والوں میں 3رکنی ٹیم میں فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کےتفتیشی وتکینیکی افسران شامل تھے۔
عمران خان سے تفتیش کرنے والےفیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹرایازخان،محسن افضال اورمحمد انیس شامل تھے،بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نےگزشتہ روزوکلاء کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونےپراصرارکیاتھا۔