عالمی ادارہ صحت نے ایم پاکس سے بچاؤ کی پہلی ویکسین کی منظوری دے دی
ویکسین اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کولگائی جا ئے گی۔ویکسین کی دو خوراکیں چار ہفتوں کے وقفے سے لگائی جائیں گی۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے ویکسین کی منظوری کو بیماری کےخلاف بڑی کامیابی قراردیا۔۔پہلے مرحلے میں ویکسین متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جائے گی۔