عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔
انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ عدالت نے شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سنگجانی جلسے میں ایس او پیز کیخلاف ورزی پر شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سنگجانی اور تھانہ نون میں بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، اسے قبل عدالت نے نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ تھانہ نون میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو اتوار کو ہونے والے جلسے کے بعد ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔