ڈیرہ اسماعیل خان کی مرحبا کالونی میں دو مسلح دہشت گردوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد اسلحہ کے ساتھ علاقے میں گھوم رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اُن پر فائرنگ کر دی ۔ گولیاں لگنے سے دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شناخت سیف اللہ اور خیراللہ کے ناموں سے ہوئی۔
واضح رہے کہ دو دن قبل بھی ڈیرہ غازی خان میں محکمہ انسداد دہشت گرد (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی تھی، دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھ کر ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے دستی بم، دو رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔