سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز کی گرفتار ی کے معاملے پر ایف آئی اے نے پاسکو کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو پیش کرے گی ، ایف آئی اے نے سابق ایم ڈی سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا، مقدمہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا۔ سعید احمد نواز بیوروکریسی میں اچھی شہرت رکھتے ہیں جس وجہ سے ان کی گرفتاری پر مختلف حلقوں نے اپنا ردعمل دیا۔ حالات کے پیش نظر ایف آئی اے ڈائیریکٹر نے تین افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنا دی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر کریں گے۔ گل شہناز اکرم اور امتیاز نیازی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم تحقیقات مکمل کر کےڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان ورک کو رپورٹ دے گی