پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔
ستمبر 2023 سے جاری اب تک آپریشنز کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 1049.78 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1883 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.66 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 47.84 میٹرک ٹن ہشیش برآمد کی جا چکی ہے ۔اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.83 میٹرک ٹن میتھ، 9.25 میٹرک ٹن افیون اور 985.20 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔
سیکیوٹی فورسز نے 01 ستمبر سے 10 ستمبر کے دوان بلوچستان سے 278 کلو،خیبر پختونخواہ سے 23.63 کلو، گلگت بلتستان سے 11.14 کلو، پنجاب سے 226.31 کلو جبکہ سندھ سے 27.73 کلو منشیات ضبط کیں۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔