قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سوسترہ سے بلدیاتی نمائندوں کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،شمولیت کرنے والوں کا وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو حلقے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نےکہا کہ صدر آئی پی پی کی عوام دوستی اور حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شمولیت اختیارکی۔مختلف یونین کونسلوں کے وفود نےایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی پی پی و کوآرڈینیٹر این اے ایک سو سترہ میاں خالد محمودسے ملاقات کی۔
شرکاء نےصدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پرمکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،میاں خالد محمود نےپارٹی مفلرپہنا کرشامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا،اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےخالد محمود کا کہنا تھا کہ سب کوپارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انشاء اللہ مل کر این اے ایک سو سترہ کو آئی پی پی کا گڑھ بنائیں گے ۔
انہوں نےکہا کہ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی ہدایات کےمطابق تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا جلدہی حلقےمیں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے ۔ مختلف یونین کونسلوں سے مزید شمولیتیں ہوں گی۔