پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث متحدہ عرب امارات کی کرنسی بھی مسلسل دوسرے روز سستی ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں مزید 31 پیسے کی کمی دیکھی گئی، دو روز میں درہم 55 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم 76.50 روپے سے کم ہوکر 76.19 روپے پر آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.07 کے بجائے 13.12 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی میں اماراتی درہم کی قیمت 22.58 روپے پر اور بنگلہ دیشی کرنسی میں 29.89 ٹکے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب آج امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے 10 پیسے کی کمی سے 280.51 روپے پر آگیا۔