رحیم یار خان کے این اے 171 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید اور تحریک انصاف کے حسان مصطفیٰ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ نشست ایم این اے ممتازمصطفیٰ کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
پولنگ کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی رپورٹ کی گئیں ۔ پولنگ اسٹیشن 241 کے قریب خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کا کیمپ ختم کروادیا گیا ۔
دوسری جانب پولنگ بوتھ میں خلاف ضابطہ موبائل فون کا استعمال بھی جاری ہے ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہونے لگیں ۔ ووٹرنے پولنگ بوتھ میں مہر لگے بیلٹ پیپر اور ووٹ ڈالنے کی ویڈیوز بنائیں۔