پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے جاپان کے ایک فیشن شو میں جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کے لیے ریمپ واک کی۔
جنت مرزا نے اپنی ریمپ واک کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جاپانی فیشن شو میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے جاپانی فیشن شو میں دو مختلف قسم کے ملبوسات زیب تن کیے۔
جنت مرزا کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سرخ اور سفید رنگ کا لباس پہنے نظر آ رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دیگر تصاویر میں وہ جامنی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔
جنت مرزا نے کہا کہ جاپانی ماڈلنگ ایجنسی کی لانچ پارٹی میں ہونے والے فیشن شو میں ریمپ واک کرنے سے انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی۔
View this post on Instagram