بھارتی ’ کناڈا فلم انڈسٹری ‘ کے معروف اداکار ’ کرن راج ‘ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار کرن راج مرسیڈیز میں اپنے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے ساتھ سفر کر رہے تھے کہ گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ، ان کے ساتھ موجود ایگزیکٹو پروڈیوسر محفوظ رہے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی لیکن اداکار کو چوٹیں آئیں، ریسکیو اہلکاروں نے انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
کرن راج دراصل اپنی نئے آنے والی فلم ’ رانی ‘ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آ گیا ، بتایا جارہاہے کہ ان کے سینے پر چوٹیں آئی ہیں ، حادثے کے بعد گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس سے واضح ہوتاہے کہ حادثہ شدید نوعیت کا تھا ۔
ہ سپتال کی جانب سے ابھی تک ان کی صحت کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی اور مداح اپنے اداکار کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔