سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی رات پارلیمنٹ ہاوس کی لائٹیں بند کرنے کے معاملے میں 5 اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تبادلے کا حکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں 5 سی ڈی اے اہلکار لائٹس بند کرنے کے ذمہ دار قرار پائے گئے ، سپیکر نے پانچوں کو معطل کرتے ہوئے تبادلے کا حکم جاری کر دیا، حکم نامے میں کہا گیاہے کہ پانچوں اہلکار مرضی سے پارلیمنٹ کی لائٹیں بند کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں جو کہ ثابت ہو چکا ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیاہے کہ سپیکر کے حکم پر معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ، معطل کیئے گئے اہلکاروں میں 2 الیکٹریشنز مظفر حسین اور ظہیر عباس شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ جنریٹر آپریٹر ذوالفقار علی ، فائر الارم اہلکار رضا علی اور ارشد کھوکھر شامل ہیں ۔