لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا، مالکن کونشہ آور چیز پلا کر ملزمہ نقدی زیورات چوری کرکے فرار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں چوری کی واردات لیاقت آباد کے علاقے میں ہوئی ، سحر نامی گھریلو ملازمہ نے مالکن کو نشہ آور چیز پلائی اور گھر سے87 لاکھ مالیت کے زیورات ، دس لاکھ نقدی اوردیگر قیمتی اشیا چرا کرفرار ہو گئی۔ پولیس کا کہنا تھامتاثرہ مکان مالک توصیف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔