پاک فوج نے افغان طالبان کی ایک بار پھر پاک ، افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 افغان طالبان کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔
افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک ، افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش کی گئی اور پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا اور 16 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ چھڑپوں میں ابتک اب تک 27 افغان طالبان زخمی ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کردئیے گئے، پاک افغان بارڈر پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاکستان کئی بار عبوری افغان حکام پر زور دے چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال روکے۔