وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں پاکستان کا وجود چیلنج کیا گیا، پشتونوں کا لشکر لیکرپنجاب پر حملہ آور ہونے کی بات کی گئی۔ پاکستان کی آئینی حیثیت اور اتحاد نکو چیلنج کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی پنجاب پر حملہ آورہو نے کابولے تو نتیجہ کیا نکلےگا؟ جلسے میں پاکستان کی سالمیت کیخلاف گفتگوکی گئی، یہ سیاسی ڈی این اے کان قص ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ علی محمدخان صرف رنگ بازی کررہے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ وفاق کو للکار رہاتھا، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو رہاکرانے کیلئے15دن کا کہا،13دن باقی،آئیں ہم انتظار کررہے ہیں، ہم اٹک کے پل پران کا انتظارکریں گے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ضمیر بیچے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی والے ضمیرفروش ہیں، پی ٹی آئی والوں نے مجھ پرآرٹیکل 6لگایاگیا، علی محمدخان مجھ پر آرٹیکل6 لگانے والی کابینہ میں تھے، یہ سیاست ہے، یہاں رنگ بازی نہیں چلے گی، یہ کہاں کاآئین ہے سیاسی جماعت کہتی ہے ہم نے فوج سے بات کرنی ہے، فوج بھی بات کرے گی توکسی آئین کا حصہ بن کر بات کرے گی۔