پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاریاں اسپیکر کی اجازت سے کی گئیں۔
ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہےکہ اسلام آباد پولیس نے ایاز صادق کو الزامات کی تفصیلات اور ایف آئی آر کی کاپی بھی بھجوائی۔ تمام گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق تمام ایم این ایز پر سنگجانی جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام ہے، قواعد کے مطابق پولیس نے اسپیکر کو ان اراکین پر الزامات سے آگاہ کیا، اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے اندر سے کسی بھی گرفتاری سے منع کیا تھا۔
دوسری جانب گرفتارپی ٹی آئی رہنماؤں کو ریمانڈ کیلئے آج ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہرایف سی اورپولیس کی نفری تعینات ہے،گرفتاررہنماؤں میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت سمیت دیگرشامل ہیں۔