پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ریمارکس پر صحافی برادری سے معافی مانگ لی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں صحافیوں پر تنقید کی گئی تھی جس کے بعد صحافی برادری کی جانب سے ان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے علی امین کے ریمارکس پر معافی مانگ لی۔
بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ علی امین نے تمام صحافیوں کے بارے میں متنازعہ الفاظ استعمال نہیں کئے، میں صحافیوں کی دل آزاری پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام صحافتی برادری کا احترام کرتے ہیں۔