پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط انضباط کار میں اہم ترامیم منظور کر لی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت ہوا ، اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ترامیم میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کومزید اختیارات دیے گئے ہیں، تمام کمیٹیوں میں خواتین کی لازمی نمائندگی ہو گی، قانون سازی کے عمل میں صنفی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا،پہلی باراسپیکرکے کچھ اختیارات اسٹینڈنگ کمیٹیوں کو منتقل کیے گئے،نئےقواعد کے تحت اسمبلی کی کارروائیوں کولائیو اسٹریم کیا جائے گا،تمام کمیٹیوں کی رپورٹس اسمبلی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔